Skip to main content

                            Burning Kashmir     
خواتین کی چوٹیاں کاٹے جانے کے واقعات قابل تشویش اور چرارشریف کے امام و خطیب کی داڑھی کاٹنے پر مولانا بخاری صاحب کی شدید الفاظ میں مذمت اور افسوس کا اظہار کیا                                                              
 آج مورخہ 06 اکتوبر 2017 بروز جمعۃ المبارک کو مرکزی رابطہ ائمہ مساجد جموں و کشمیر کے صدر و امام و خطیب پتھر مسجد شریف چراری نمبل صفاکدل مولانا سید وارث شاہ بخاری صاحب نے نماز جمعہ کے موقع پر عوام الناس سے  خطاب کرتے ہوئے اس وقت جو جموں و کشمیر خواتین کی چوٹیاں کاٹے جانے کے واقعات رونما ہورہے ہیں جو قابل تشویش اور افسوسناک ہیں ان واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بخاری صاحب نے کہا کہ اسطرح کے واقعات کرنے والے شرپسند افراد دین کے بھی دشمن اور انسانیت کے بھی دشمن ہیں انہوں نے خواتین کی چوٹیاں کاٹے جانے اور چرارشریف کے امام و خطیب  مولوی غلام نبی گورسی ساکنہ سنگرونی کی داڑھی کاٹنے پر زبردست افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے کہا کہ اسطرح کی بدترین حرکات ہماری ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کی عزت کے ساتھ کھلواڑ ھے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم بخاری صاحب نے  حکومت اور پولیس سے اپیل کی ہے ایسے شر پسند عناصر افراد کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے تاکہ دوبارہ اسطرح کے واقعات رونما نہ ہو انہوں نے کہا کہ اگر اسطرح کے واقعات کو جلد از جلد اگر روکا نہ گیا تو اس کے برے نتائج برآمد ہوں گے کیونکہ یہ تمام مسلمانوں کی عزت و آبرو کا مسئلہ ہے اس کے ساتھ کھلواڑ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا نہ ہی ایسے شرپسند عناصر کو معاف کیا جائے گا اور کہا کہ عوام الناس کو شرپسند عناصر سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے
~آپ کا دوست Yasir Ahmad 

Comments

Popular posts from this blog

GIRLFRIEND: Good morning sweetheart. BOYFRIEND: Good morning darling. (sending failed) GIRLFRIEND: Why? Don't you want to reply my message, don't you have any time for me? BOYFRIEND: I have tried to reply but the network is poor! (sending failed) GIRLFRIEND: If you don't love me; ignore my message, if you really love me; reply me. BOYFRIEND: I Love You. (sending failed) GIRLFRIEND: Do you love me or not??? BOYFRIEND: I Love You Baby. (sending failed) GIRLFRIEND: Never speak to me again! BOYFRIEND: I Love You Sweetie (sending failed) GIRLFRIEND: Do you want to end our relationship? BOYFRIEND:  Just Go to hell.  I'm also fed up of this shit..!!! (Message Sent)----------😂😂😂😂
ایک بادشاہ کے دربار میں ایک اجنبی،نوکری کی طلب لئےحاضر ھوا، قابلیت پوچھی گئ، کہا ،سیاسی ہوں ۔۔ (عربی میں سیاسی،افہام و تفہیم سے مسئلہ حل کرنے والے معاملہ فہم کو کہتے ھیں) بادشاہ کے پاس سیاست دانوں کی بھر مار تھی، اسے خاص " گھوڑوں کے اصطبل کا انچارج " بنا لیا جو حال ہی میں فوت ھو چکا تھا. چند دن بعد ،بادشاہ نے اس سے اپنے سب سے مہنگے اور عزیز گھوڑے کے متعلق دریافت کیا، اس نے کہا "نسلی نہیں ھے" بادشاہ کو تعجب ھوا، اس نے جنگل سے سائیس کو بلاکر دریافت کیا،،،، اس نے بتایا، گھوڑا نسلی ھے لیکن اس کی پیدائش پر اس کی ماں مرگئ تھی، یہ ایک گائے کا دودھ پی کر اس کے ساتھ پلا ھے. مسئول کو بلایا گیا، تم کو کیسے پتا چلا، اصیل نہیں ھے؟؟؟ اس نے کہا، جب یہ گھاس کھاتا ھےتو گائیوں کی طرح سر نیچے کر کے جبکہ نسلی گھوڑا گھاس منہ میں لےکر سر اٹھا لیتا ھے. بادشاہ اس کی فراست سے بہت متاثر ھوا، مسئول کے گھر اناج،گھی،بھنے دنبے،اور پرندوں کا اعلی گوشت بطور انعام بھجوایا. اس کے ساتھ ساتھ اسے ملکہ کے محل میں تعینات کر دیا، چند دنوں بعد، بادشاہ نے مصاحب سے بیگم کے بارے رائے مانگی...